• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ کیرتی سریش کی دیرینہ دوست سے شادی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کیرتی سریش اور دبئی میں کاروبار کرنے والے ان کے دیرینہ دوست انٹونی تھٹل کی آج گوا میں شادی ہوگئی۔  

ملیالم، تیلگو اور تامل فلموں میں کام کرنے والی 32 سالہ کیرتی سریش کے والدین کا تعلق کیرالہ اور تامل ناڈو سے ہے جبکہ انکے شوہر انٹونی تھٹل کوچی (کیرالہ) کے رہنے والے ہیں۔ 

کیرتی نے شادی کی خوبصورت تصاویر اپنے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں، جس میں دونوں ایک دوسرے کو پھولوں کے ہار پہنا رہے ہیں۔


 شادی کے موقع پر کیرتی نے سرخ ساڑھی اور روایتی جیولری پہنی ہوئی تھی۔ دونوں کی ابتدائی عمر سے ہی آپس میں دوستی تھی۔

شادی کی تصاویر شیئر ہونے کے بعد اداکارہ کے پرستاروں نے انھیں مبارکباد دینے کے ساتھ نوبیاہتا جوڑے کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید