گوجرانوالہ کی پیپلز کالونی میں نجی اسکول سے نویں جماعت کے طالبعلم کی لاش ملی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق طالب علم نے زہریلی گولیاں کھاکر خود کشی کی۔
پولیس کے مطابق واش روم ایریا میں لاش دیکھ کر اسکول انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے اسکول کی سی سی ٹی وی فوٹیج قبضے میں لے لی۔
پولیس کے مطابق والدین کا کہنا ہے کہ اویس گھر میں ناشتہ کے بعد معمول کے مطابق اسکول گیا تھا۔
دوسری جانب اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اویس کا آج اسکول میں کوئی جھگڑا نہیں ہوا، وہ دوسرے پیریڈ کے بعد کلاس روم سے واش روم گیا تھا۔
دریں اثنا پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق طالب علم نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کی۔
تحقیقات کے مطابق اسکول کے جس ایریا سے لاش ملی، وہاں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی ویڈیو میں طالب علم کو کوئی چیز نگلتے اور پانی پیتے دیکھا جا سکتا ہے، پوسٹمارٹم کیا جا رہا ہے، رپورٹ آنے پر حتمی رائے دی جائیگی۔