• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ارجنٹائن کو 12 جے ایف 17 بلاک تھری طیارے فروخت کرے گا


پاکستان ارجنٹائن کو 12 جے ایف 17 بلاک تھری جنگی طیارے فروخت کرے گا، جن کی مالیت 66 کروڑ 40 لاکھ ڈالر یعنی 111 ارب 55 کروڑ روپے سے زائد ہو گی۔

ارجنٹائن نے اس خریداری کے لیے اگلے سال کے بجٹ میں رقم مختص کردی ہے۔

ارجنٹائن کی فضائیہ نے امریکا، روس اور بھارت کی پیش کشیں مسترد کرکے پاکستان سے جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سے خریدے جانے والے جنگی طیاروں میں 10 طیارے ایک نشست کے اور 2 طیارے دہری نشست والے ہوں گے۔

پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قوموں کے حق خود ارادیت کی جو قرارداد پیش کی ہے اس کی بھی ارجنٹائن نے حمایت کی ہے جب کہ پاکستان جزائر فاک لینڈ کے مسئلے پر ارجنٹائن کے موقف کے قریب ہے۔

تازہ ترین