• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدین پر تشدد، نجی اسکول انتظامیہ پر مقدمہ درج

کراچی میں  نجی اسکول انتظامیہ کی جانب سے  اسکول میں پڑھنے والے  بچوں کے والدین پر تشدد کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اسکول انتظامیہ کے خلاف واقعے کے تین روز گزرنے کے بعد متاثرہ شہری اطہرحسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ تشدد سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

کراچی کے نجی اسکول میں بچوں کو حبس بے جا میں رکھنے اور والدین پر تشدد کے معاملے پر محکمہ تعلیم نے وزیرتعلیم کی ہدایت پر گزشتہ روز نجی اسکول کی رجسٹریشن معطل کردی گئی تھی۔

اس معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی نے گزشتہ روز محکمہ تعلیم کو رپورٹ جمع کروائی تھی۔

کراچی کے ایک نجی اسکول میں بچوں کو حبس بے جا میں رکھنے اور والدین پر تشدد کے معاملے میں والدین کی تمام شکایات درست ثابت ہوئیں، تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ محکمہ تعلیم کو جمع کروادی۔

تحقیقاتی ٹیم نے بتایا کہ نجی اسکول فیس کی تاخیر پر بچوں کو حبس بے جا میں رکھتا ہے، فیس بذریعہ بینک نہیں بلکہ کیش لی جاتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسکول کی رجسٹریشن معطل کی جائے، رپورٹ وزیر تعلیم کو ارسال کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے ایک نجی اسکول کی انتظامیہ کی جانب سے بچے کے سامنے اس کے والد کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تازہ ترین