• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منوج باجپائی کے والد کی حالت تشویشناک، اسپتال منتقل

ممبئی (آئی این پی)معروف بھارتی اداکار منوج باجپائی کے والد کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کے والد رادھاکنت باجپائی کی عمر 83 برس ہے جو کہ اس وقت دہلی کے ایک نجی اسپتال میں داخل ہیں۔منوج باجپائی کو کیرالہ میں شوٹنگ کے دوران والد کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع دی گئی جس کے بعد وہ فوری طور پر شوٹنگ روک کر اسپتال آئے۔رپورٹ میں تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اداکار کے والد کونسی بیماری میں مبتلا ہیں۔

تازہ ترین