• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استاد فتح علی خان کو طبیعت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک و ہند کے معروف کلاسیکل گلوکار استاد فتح علی خان کو طبیعت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔ نجی چینل کے مطابق معروف کلاسیکل گلوکار استاد فتح علی خان کو سرجری کے دوران دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔استاد فتح علی خان کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کے اہلخانہ نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔استاد فتح علی کے بیٹے تصور علی خان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے والد کے علاج کے لیے 3 لاکھ روپے جاری کیے ہیں، والد کے علاج پر اب تک 20 لاکھ روپے خرچ ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ استاد فتح علی خان کا تعلق گوالیار گھرانے سے ہے، ان کے آبا ؤ اجداد نسل درنسل کلاسیکی موسیقی کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔استاد فتح علی خان کے والد غلام رسول خان کے فرزند ہیں۔ انہوں نے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔حکومت پاکستان نے ان کی فنی خدمات پر انہیں نشان امتیاز اور تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا تھا۔

تازہ ترین