• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیئرکیویز، اتنی اوور ایکٹنگ، نیوزی لینڈ کے دورہ کی منسوخی پر فنکاروں کا ردعمل

کراچی (این این آئی)پاکستان کے دورے پر آئی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بورڈ کی جانب سے اچانک سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناکر سیریز منسوخ کرنے اور اپنے وطن واپس جانے کے فیصلے نے جہاں شائقین کرکٹ کو مایوس کیا وہیں فنکار بھی اس فیصلے پر حیران اور پریشان ہیں اور سوشل میڈیا پر برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔ہمایوں سعید نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سیریز منسوخی کے فیصلے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے نیوزی لینڈ کا عجیب اور پریشان کن اقدام قرار دیا۔ انہوں نے لکھا پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے۔ ہماری سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیاں اپنے کام میں شاندار ہیں۔ بغیر کسی ثبوت کے آخری منٹ میں میچ کی منسوخی کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ نیوزی لینڈ بورڈ کے اس فیصلے سے لاکھوں شائقین کرکٹ کو مایوسی ہوئی ہے۔رابعہ انعم نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ‘ ڈیئرکیویز، اتنی اوور ایکٹنگ ‘۔گلوکار عاصم اظہر نے اس واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہم ایک ایسی قوم ہیں جو پوری قوت سے واپسی کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ پاکستان محفوظ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ ہم اب بھی نیوزی لینڈ یا کسی دوسری قوم کو دل کھول کر خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے کہا اب ٹی 20 ورلڈ کپ میں ملیں گے۔اداکار فیصل قریشی نے بھی پاک نیوزی لینڈ سیریز کی منسوخی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آخری لمحات میں نیوزی لینڈ کے کھیل سے باہر ہونے کے بارے میں سن کر بہت مایوسی ہوئی۔ لاکھوں کرکٹ شائقین بہت مایوس ہوئے ہیں۔علی ظفر نے لکھاʼʼکرکٹ تو ہوگیʼʼ۔فخرعالم نے سوال اٹھایا کہ‘ بطور پاکستانی شہری میں جاننا چاہوں گا کہ کیویز نے ایسا کون سا خطرہ بھانپ لیا تھا، انہیں پاکستانی انٹیلیجنس کے ساتھ شیئرکرنا چاہیے۔

تازہ ترین