• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکیوں کے اسکولز جلد کھول دیئے جائینگے، علیحدہ کلاسز اور اساتذہ کا انتظام کیا جارہا ہے، طالبان

کراچی (نیوز ڈیسک) طالبان کے ترجمان اور افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح ﷲ مجاہد نے لڑکیوں کے اسکول کھولنے سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ذبیح ﷲ مجاہد کا کہنا تھاکہ افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول جلد کھول دیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ حکومتی عہدیدار لڑکیوں کی علیحدہ تعلیم کے انتظامات کررہے ہیں جبکہ لڑکیوں کیلئے علیحدہ کلاسز اور اساتذہ کا انتظام کیا جارہا ہے۔ ذبیح ﷲ مجاہد کا کہنا تھا کہ انتظامات مکمل ہونے پر تفصیلات میڈیا اور عوام کو بتائی جائیں گی۔ خیال رہےکہ گزشتہ دنوں طالبان نے لڑکوں کے اسکول کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین