• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کیخلاف کیس، تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کیخلاف کیس میں متفرق درخواست کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بنچ کی جانب سے جاری تحریری حکمنامے میں عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ عدالت کی معاونت کیلئے اپنا کوئی ذمہ دار افسر مقرر کریں، نامزد نمائندہ 22ستمبر کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہو کر گستاخانہ مواد کیخلاف درخواستوں کا اصل ریکارڈ پیش کرے۔

تازہ ترین