• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جتنی زیادہ ریٹنگ، اتنا کم بجلی کا خرچ، پنکھوں کو اسٹار ریٹنگ دی جائیگی

کراچی(جنگ نیوز) جتنی زیادہ ریٹنگ، اتنا کم بجلی کا خرچ، پنکھو ں کو اسٹار ریٹنگ دی جائیگی۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہےکہ پنکھوں کو اسٹار ریٹنگ دی جائے گی ، صارفین اب ریٹنگ کو دیکھتے ہوئے پنکھے خرید سکیں گے ، بہتر ریٹنگ والے پنکھے بجلی کم استعمال کریں گے اور اس سے بچت بھی ہوگی ، شبلی فراز نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ حکومت نے جدید ٹیکنالوجی اپنائی ہے جس سے بجلی کا بل پچاس فیصد تک کم ہوجائے گا ۔

تازہ ترین