• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک ایئرپورٹ، شہریار آفریدی سے ایک گھنٹہ پوچھ گچھ، چند منٹ روکا معمول ہے، ترجمان پاکستانی سفارتخانہ

نیویارک (عظیم ایم میاں) امور کشمیر کمیٹی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر مملکت برائے امور داخلہ شہریار خان آفریدی کو سرکاری پاسپورٹ پر لگے ویزہ کے باوجود ’’سیکنڈری تحقیقات‘‘ کیلئے ایک گھنٹہ سے زائد روکے رکھا اور نیویارک میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی نے ایئرپورٹ پہنچ کر صورتحال کو سنبھالا تاہم قونصل جنرل اس واقعہ اور وجوہات کے بارے میں کچھ بتانے سے گریزاں ہیں۔ 

تاہم واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ کی ترجمان ملیحہ شاہد نے شہریار آفریدی کے روکے جانے کے واقعہ کو محض چند منٹ کیلئے روکا جانا قرار دیتے ہوئے اسے معمول کا واقعہ قرار دیا۔ نیویارک میں شہریار آفریدی سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔

تازہ ترین