• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپل اور گوگل کے چوک پوائنٹ پر دباؤ بڑھ سکتا ہے، ناقدین کا انتباہ

واشنگٹن (اے ایف پی) ناقدین نے خبردار کیا ہے کہ ایپل اور گوگل کے چوک پوائنٹ پر دبائو بڑھ سکتا ہے، روس کی اپوزیشن ووٹنگ ایپ کو آن لائن مارکیٹوں سے ہٹانے پر ٹیکنالوجی کمپنیوں پر عالمی سطح پر غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق، معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں ایپل اور گوگل کے ناقدین کا کہنا ہے کہ ان کا عالمی غلبہ آمرانہ حکومتوں کے لیے آن لائن چوک پوائنٹ کے طور پر کام کرتا ہے جس سے مخالفین یا انتخابات میں دھاندلی پر کریک ڈائون کیا جاسکتا ہے۔

روس کی اپوزیشن کی ووٹنگ ایپ کو آن لائن مارکیٹوں سے ہٹائے جانے پر ان کمپنیوں کو عالمی سطح پر غم و غصے کا سامنا ہے۔ گوگل اور ایپل کے آپریٹنگ سسٹمز پر دنیا بھر کے 99فیصد اسمارٹ فونز چل رہے ہیں رائٹس گروپ ایکسز کی وکیل نٹالیا کراپیوا کا کہنا ہے کہ ایپ اسٹورز اب سینسرشپ کا نیا ہدف ہیں۔ 

ڈجیٹل حقوق پر اب نئے طرز کے حملے ہورہے ہیں، جب کہ کمپنیوں کو نئی طرز کی قانون سازی اور قانونی خطرات درپیش ہیں۔ حال ہی میں صارفین کے انتخاب اور ایپ ڈیولپرز کی صلاحیت کے حوالے سے تحفظات سامنے آئے ہیں کہ وہ ایپل کو 30 فیصد تک ادائیگی سے اجتناب کریں۔ 

ڈجیٹل گروپ فائٹ فور فیوچر کے ڈائریکٹر ایون گریر کا کہنا ہے کہ جب تک ایپل کی ان سوفٹ ویئرز پر اجارہ داری ہے جو لاکھوں لوگوں کے استعمال میں ہیں اس وقت تک ایپ اسٹورز حکومتوں کے سینسرشپس اور کریک ڈائونز کے لیے چوک پوائنٹ بنا رہے گا۔ 

عرب بہار میں ڈجیٹل دنیا نے کلیدی کردار ادا کیا تھا، اس کے علاوہ اسی ٹیکنالوجی کو عوام کے خلاف بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، جیسا کہ پیگاسس اسکینڈل سے واضح ہوا جب اس کے ذریعے کسی بھی فون کو جیبوں میں سننے والے آلات میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین