• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) مسجد کے پیش امام کو اغوا کر لیا گیا۔ تھانہ ویسٹریج کو سیف الرحمٰن نے بتایا کہ میرے والد عبدالرشید پیش امام راحت وولن ملز بعد نماز ظہر سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ان کو کسی نے اغواء کر لیا ہے۔ ایک ماہ پہلے دو شخص مدرسے میں آئے اور والد سے تمام معلومات لیں اور ان کی ایک تصویر لے کر کہا کہ ہم پنجاب پولیس سے ہیں اس کے بعد ابھی ایک ہفتہ پہلے والد کو کسی غیر نمبر سے کال آئی کہ بچہ داخل کروانا ہے جبکہ میرے والد ایک استاد ہیں اور یہ کام مہتمم اور ناظم کا ہے۔ 16ستمبر کو ظہر کے بعد سے میرے والد موٹرسائیکل سمیت لاپتہ ہیں۔ ان کا فون بھی بند ہے۔
اسلام آباد سے مزید