• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک پولیس سے مزاحمت پر موٹرسائیکل سوار گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس سے مزاحمت کرنے والے موٹرسائیکل سوار کو گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ کھنہ کو اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر آفاق نے بتایا کہ لہتراڑ روڈ پر ملزم عثمان موٹر ائیکل پر سوار رانگ سائیڈ پر آرہا تھا جس نے روکنے پر کارسرکار میں مزاحمت کی۔ بدتمیزی کی اور روڈ بلاک کردی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتارکرلیا۔
اسلام آباد سے مزید