پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ فقیرآباد کی حدود میںفریقین کے ساتھ جھگڑے کے بعد گولی چلنے سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی،متوفی کی موت خودکشی قراردی جارہی ہے تاہم اسے قتل کیا گیا یاپھر اس نے خودکشی کی، پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔ واقعات کے مطابق امجد خان نے تھانہ فقیرآباد پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ متوفی عبدالوہاب اس کے چچا ہیں ، انہوں نے اسے موبائل پر فون کال کی کہ مجھے شہزادہ کے بچے پکڑ کرماررہے ہیں، اس بات پروہ فورا گھر سے نکل کر جائے وقوعہ پر پہنچا تو چچا عبدالوہاب کی نعش پڑی تھی جو گولی لگنے سے جاں بحق ہوچکا تھا ۔ وہاں پر لوگوں نے بتایا کہ اسکے چچا نے خودپرپستول سے فائرنگ کرکے زندگی کا خاتمہ کیا ہے ۔متوفی کی عمر 46/47بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردی جبکہ روزنامچہ درج کرکے مختلف زاؤیوں سے تفتیش شروع کردی۔