• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلال آباد میں طالبان جنگجوؤں کے ٹرک پر بم حملہ

افغانستان کے شہر جلال آباد میں طالبان جنگجوؤں کے ٹرک کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے میں طالبان کے کئی جنگجو زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

جلال آباد میں گزشتہ روز بھی 3 دھماکوں میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

گزشتہ روز ہونے والے دھماکوں میں سے سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کے دھماکے میں طالبان کی گاڑی کو نقصان پہنچا تھا۔

قومی خبریں سے مزید