وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نوشہرہ کے عوام نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کا بیانیہ مسترد کردیا۔
نوشہرہ میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں تحریک انصاف نے کلین سوئپ کیا۔
انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں پی ٹی آئی کے کلین سوئپ سے اپوزیشن کے ہوش اڑ گئے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ خود کو بڑی جماعتیں کہنے والے انتخابات میں ڈبل فگر سے بھی آگے نہ بڑھ سکے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔