• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ناراض ارکان میں تحریری معاہدہ، سیاسی بحران 15دن کیلئے ٹل گیا

کوئٹہ (آن لائن + این این آئی )بلوچستان میں سیاسی بحران 15دن کیلئے تھم گیا، وزیراعلیٰ جام کمال اوربلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان کے درمیان 15دن کاتحریری معاہدہ ہوگیا،اپوزیشن وزیراعلیٰ کے مستعفیٰ ہونے کیلئے پر امید ہے، انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان اور وزیراعلیٰ جام کمال کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات کو ختم کرنے میں مصالحتی کمیٹی کسی حد تک کامیاب ہوگئی، ،ناراض ارکان اور وزیراعلیٰ جام کمال خان کے درمیان تحریری معاہدہ طے پاگیا ،حکومتی ذرائع کے مطابق معاہدے میں 15روز کے دوران تمام ناراض ارکان کے تحفظات کا خاتمہ کیاجائے گا ارکان کے حلقوں میں ترقیاتی اسکیمات کاآغاز کرتے ہوئے غیر منتخب نمائندگان کو فنڈز کااجراء روکاجائے گاجبکہ رکن صوبائی اسمبلی سردارصالح بھوتانی کو ان کی وزارت بھی واپس لوٹا دی جائے گی ۔

تازہ ترین