اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم و سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی معاملہ ، الیکشن کمیشن میں سماعت (آج) پیر کوہوگی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا،یوسف رضا گیلانی نا اہلی کیس کی سماعت (آج) پیر کو ہوگی،پیپلز پارٹی کی فریال تالپور نا اہلی کیس بھی سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ،الیکشن کمیشن کے ممبر نثار احمد درانی کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن سماعت کرے گا،یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کے لئے فرخ حبیب اور عالیہ حمزہ نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ،الیکشن کمیشن نے سماعت کے لیے فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے ۔