ماہرین نے ایک ایسی میشن تیار کی ہے جو پینڈولم کی مدد سے مصوری کر سکتی ہے۔ اس مشین کو ’’پینڈولوز ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں مخصوص انداز سے حرکت کرنے والی پینڈولم کے سروں پر قلم نصب کیا گیا ہے، اس سے ڈرائینگ اور ڈیجیٹل آرٹ کے نمونے بنائے جا سکتے ہیں۔ اس میں سائنس، ٹیکنالوجی ،انجینئر نگ اور ریاضی کے تمام پہلو شامل ہیں۔
اس میں دو اقسام کی بیضوی حرکات ہوتی ہیں۔ یہ بیضوی حرکات کسی موٹر یا مشین کی وجہ سے نہیں بلکہ حرکی توانائی، ثقل اور رگڑ کے اصولوں کے تحت حرکت کرتے ہیں اور خوبصورت ڈیزائن تشکیل پاتے ہیں۔
اس میں مختلف وزن والا لمبا پینڈولم ہے ،جس میں ڈسک کی طرح مختلف وزن لٹکا کر اس کے حرکت کو قابو کیا جاسکتا ہے۔ دوسرا پینڈولم چھوٹا ہے جسے’’ ڈیفلیکٹر‘‘ کا نام دیا گیا ہے جو پہلے پینڈولم کے نیچے لگتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح پینڈولوز اسکول، دفتر اور دیگر کئی مقامات پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
آئی پیڈ کے پین سے بھی یہ خوبصورت تصاویر بناسکتا ہے۔ اس کا اولین سادہ ماڈل رواں سال نومبر سے فروخت کیا جائے گا، جس کی قیمت 299 ڈالر رکھی گئی ہے۔