لاہور(نمائندہ خصو صی) مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر مولانا مطیع الرحمن نظامی کو پھانسی دئیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسینہ واجد حکومت کا یہ اقدام غیرانسانی ہی نہیں غیر قانونی بھی ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے مطیع الرحمن کیس میں بڑی بے حسی کا ثبوت دیا اور ان کی پھانسی رکوانے کیلئے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔