• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا پر  عاطف اسلم کی اہلیہ کے ہمراہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار اہلیہ سارہ کے بال ٹھیک کر رہے ہیں۔

عام طور پر عاطف اسلم خود بھی سوشل میڈیا پر زیادہ فعال نہیں ہیں اور ان کی اہلیہ اور بچے بھی سوشل میڈیا سے دور ہی رہتے ہیں لیکن حال ہی میں عاطف اسلم نے لاہور میں منعقدہ شادی کی ایک تقریب میں اہلیہ کے ہمراہ شرکت کی۔



ولیمے کی اس تقریب میں عاطف اسلم اور ان کی اہلیہ توجہ کا مرکز بنے رہے، تقریب سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین کی جانب دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔


اس سے قبل اسی شادی کی تقریب کے بارات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

تازہ ترین