• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: جعلی ویکسینیشن انٹری، 4 ملازمین گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملتان میں جعلی ویکسینیشن انٹری کرنے والے 4 ملازمین گرفتار کرلیے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے چاروں ملازمین نشتر اسپتال کے ویکسینیشن سینٹر میں ڈیوٹی دے رہے تھے۔

حکام کے مطابق میل نرس، ڈیٹا انٹری آپریٹر سمیت 4 ملازمین کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملازمین ویکسین نا لگوانے والے افراد سے پیسے لے کر ان کی انٹری کرتے تھے۔

تازہ ترین