• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کے پاکستان آنے سے انکار پر سری لنکن کرکٹرز کا اظہار افسوس

سری لنکن کرکٹرز نے انگلینڈ کے دورہ پاکستان سےانکار کو دنیائے کرکٹ کے لیے افسوسناک دن قرار دیا۔

سابق سری لنکن کرکٹر روشن ابے سنگھے اور دیموتھ کرونارتنے نے اس حوالے سے بیانات جاری کیے ہیں۔

روشن ابے سنگھے نے اپنے بیان میں کہا کہ انگلینڈ کی سیریز سے دستبرداری دنیائے کرکٹ کے لیے افسوس کا دن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ ورلڈ کے لیے ہر قوم کو اپنا حصہ ڈالنا ہے، جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔

دیموتھ کرونارتنے نے اس حوالے سے کہا کہ انگلینڈکی سیریز سے معذرت پاکستان کرکٹ فینز کےلیے اداسی کی بات ہے۔

تازہ ترین