• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف آف نیول اسٹاف ہاکی ٹورنامنٹ منگل سے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں شروع ہورہا ہے۔ فاتح ٹیم کو 17 لاکھ روپے، رنر اپ کو 13 لاکھ اور تیسری پوزیشن کو 10 لاکھ روپے انعام میں دیئے جائینگے۔ گروپ اے میں واپڈا، یم پی سی ایل، پی اے ا یف، اورپورٹ قاسم جبکہ گروپ بی میں نیشنل بینک، نیوی، پنجاب اور آرمی کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ فائنل28ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ پیر کو پریس کانفرنس میں کموڈور کاشف منیر نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیموں کی کورونا ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے۔

تازہ ترین