• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

73 ویں ایمی ایوارڈز کا میلہ ڈرامہ’’دی کراؤن‘‘ لوٹنے میں کامیاب

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں ٹیلی وژن پروگرامز کے لیے نامور ترین 73 ویں ایمی ایوارڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ایمی ایوارڈ کی تقریب کا انعقاداتوار کی شب لاس اینجلس میں کیا گیا، تقریب کی میزبانی کے فرائض امریکی اداکار سیڈرک دی انٹرٹینر نے نبھائے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، برطانوی شاہی خاندان کے حالات پر مبنی سیریز ’دی کراؤن‘ برطانوی ساکر ٹیم کے امریکی کوچ کی کہانی پر مبنی مزاحیہ شو ’ٹیڈ لاسو اور میئر آف ایسٹ ٹاؤن، 12 ایوارڈز میں سے 10 ایوارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔ایمی ایوارڈ کا میلہ ڈرامہ دی کراؤن لوٹنے میں کامیاب رہا تقریب کے دوران ڈرامہ دی کراؤن نےبہترین اداکار اور اداکارہ سمیت 7 ایوارڈ اپنےنام کیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایپل ٹی وی پلس کے ٹید لاسو اور ایچ بی او کے Mare Of EastTown کو ایمی ایوارڈز تقریب کے پہلے ایوارڈ سے نوازا گیا۔دوران تقریب ٹیڈ لاسو کو بہترین کامیڈی اور کوئن گیمبٹ کو بہترین محدود سیریز کے اعزاز سے نوازا گیا۔اسی طرح ایمی ایوارڈز میں دی کراؤن نے بہترین ڈرامہ سیزیر کا اعزاز حاصل کیا، بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اولیویا کولمین، بہترین اداکار جوش او کونر، بہترین معاون اداکارہ گلین اینڈریسن اور بہترین معاون اداکار توبیاز مینزیز نے حاصل کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ، اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کو محدود سیریز ’میئر آف ایسٹ ٹاؤن‘ میں اداکاری پر بہترین مرکزی اداکارہ کے اعزاز سے نوازا گیا۔بہترین ڈرامہ سیریز کے مصنف کا اعزاز برطانوی مصنف پیٹر مورگن ، بہترین ڈرامہ سیریز کے ہدایتکار کا ایوارڈ دی کراؤن کے لیے ہدایتکار جیسیکا ہوبز کو دیا گیا۔خیال رہے کہ گزشہ برس کی ورچوئل تقریب کے برعکس اس سال ایمی ایوارڈز کے لیے 500کے قریب مہمانوں کی ایک فہرست تیار کی گئی تھی۔

تازہ ترین