• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی گیس بلوں میں ایڈوانس انکم ٹیکس وصولی سے معاشی پہیہ مزید جام ہوگا، ارشد وہرہ

کراچی(اسٹاف رپور ٹر) پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر ارشد وہرا نے کہا ہے کہ حکومت یکے بعد دیگرے غلط معاشی فیصلے کر رہی ہے۔ نان فائلر حضرات کے بجلی اور گیس کے بلوں میں ایڈوانس انکم ٹیکس وصول کرنے سے معاشی پہیہ مزید جام ہوگا ،نیز کرائے پر رہنے والے افراد جن کے میٹر انکے نام پر نہیں انکے لیے صدارتی آرڈیننس میں کوئی طریقہ کار وضع نہیں کیا گیا۔ حکومت عوام کی گردن دبا کر زیادہ سے زیادہ ٹیکس وصول کرنا چاہتی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید