• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان باضابطہ ختم کرنے کا اعلان

لندن (جنگ نیوز)انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ نے ویمنز ٹیم کا بھی دورہ پاکستان بھی منسوخ کردیا ہے۔انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ہمیں اندازہ ہے کہ اس فیصلے کا پاکستان کرکٹ پر اثر ہوگا، پاکستان کرکٹ پر اس کے اثرات پر ہم افسردہ ہیں مگر 2022 کے ٹورز پر نظریں مرکوز ہیں۔ واضح رہےکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز اگلے ماہ ہونی تھی تاہم نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان اچانک منسوخ کئےجانے کے بعد انگلینڈ کے دورے پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا تھا۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے گزشتہ دنوں پہلے میچ سے قبل سیکورٹی کو جواز بنا کر دورہ پاکستان ختم کردیا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سیریز بھی ملتوی کردی گئی۔

تازہ ترین