• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ارب روپے سے تعمیر آئی بی اے ٹھٹھہ کی مین فیکلٹی کی پر شکوہ عمارت طلبہ سے محروم

ٹھٹھہ( رپورٹ: شاہد صدیقی )ایک ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جانیوالا آئی بی اے ٹھٹھہ گزشتہ کئی برس سےطلبہ کا منتظر ہے۔ مکلی غلام اللہ روڈ پر 60 ایکڑ اراضی پر تعمیرہونیوالے آئی بی اے کی مین فیکلٹی کی پر شکوہ عمارت سمیت طلباء و طالبات کے لئے ہاسٹل ،ٹیچنگ اسٹاف ہاسٹل ،ڈسپنسری ، مسجد سمیت دیگر عمارتیں پانچ سال گزجانے کے باوجود طلباء و طالبات سے محروم ہیںجبکہ آئی بی اے میں تدریسی عمل شروع نہ ھونے کے باوجود افسران نے فنڈز کو ٹھکانے لگانے کے لئے کی سال پہلے ہی دو پوائنٹ بسیں ،ایک آٹو میٹک کار ،ایمبولینس ،پک اپ اور ٹریکٹر ٹرالی خرید کر کھڑی کردیں جو استعمال میں آنے سے قبل ہی تباہ ہوگئیں ۔

تازہ ترین