• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

EVM پر پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے کافی لچک دکھائی، ن لیگ تقسیم، فیصلہ نہیں کیا، فواد

کراچی (ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ای وی ایم مشین جب انہوں نے دیکھی نہیں تو رائے کیسے دے سکتے ہیں پوری دنیا میں یہ ٹیکنالوجی استعمال ہو رہی ہے ، پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے کافی حد تک لچک دکھائی ہے مسلم لیگ نون تقسیم ہے انہوں نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا ہم انتظار کر رہے ہیں،ابھی تک نیوزی لینڈ نے بھی شیئر نہیں کیا کہ سیکورٹی تھریٹ کیا تھا۔ انگلینڈ نے اپنی ٹریول ایڈوائزری چینج نہیں کی ہے اگر سیکیورٹی وجوہات تھیں اسی طریقے سے انگلینڈ نے پریس ریلیز میں سیکیورٹی وجوہات نہیں لکھی اس دورے کے حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈ نے یہ کہا ہے کہ کھلاڑی مینٹلی فٹ نہیں ہیں یہ عجیب و غریب پریس ریلیز جاری کی گئی ہے اور ابھی تک نیوزی لینڈ نے بھی شیئر نہیں کیا کہ سیکورٹی تھریٹ کیا تھا۔عالمی سیاست نئی کرونٹ بدل رہی اور چائنہ کے ساتھ مغرب کی جو مخاصمت ہے یہ اسی کا منظر نامہ ہے۔الیکشن کمیشن پارٹی کی طرح برتاؤ کر رہا ہے اور ہم نے یہ بات کہی ہے کہ جس طرح سے الیکشن کمیشن کا برتاؤ ہے وہ اور اپوزیشن کی گفتگو میں کوئی فرق نظر نہیں آتا اور الیکشن کمیشن اپوزیشن کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہا ہے۔ آج ہم الیکٹرول ریفارم سے پیچھے ہٹ جائیں تو الیکشن کمیشن سے صلح ہوجائے گی میڈیا والے معاملے سے پیچھے ہٹ جائیں تو میڈیا خوش ہوجائے گا جوڈیشل ریفارم کی بات نہ کریں یا این آر او دے دیں نیب سے پیچھے ہٹ جائیں تو اپوزیشن خوش ہوجائے گی لیکن عمران خان کا یہ طرز حکومت نہیں ہے۔

تازہ ترین