• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں جولائی تا 20 ستمبر منفی 17 فیصد بارشیں ریکارڈ

پاکستان میں جولائی سے 20 ستمبر تک منفی 17 فیصد بارشیں ریکارڈ کی گئیں، سندھ کی قسمت اچھی نہ رہی، صوبے میں معمول سے منفی 44 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ موسمیات نے رواں سال پاکستان میں ہونے والی مون سون بارشوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئے، جولائی سے 20 ستمبر تک منفی 17 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

بارشوں کے حوالے سے سندھ کی قسمت اچھی نہ رہی، سب سے کم بارشیں سندھ میں معمول سے منفی 44 فیصد کم ریکارڈ کی گئیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں رواں مون سون منفی 24 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئی۔

بلوچستان میں منفی 1 فیصد، خیبر پختون خوا میں منفی 4 فیصد کم، پنجاب میں منفی 21 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں صرف گلگت بلتستان میں رواں سال معمول سے زائد 21 فیصد بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

تازہ ترین