دفاعی چیمپئن بھارتی کیوئسٹ پنکج ایڈوانی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کے بابر مسیح کو شکست دیکر آئی بی ایس ایف سکس ریڈ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔
2017ء میں شروع ہونے والے سکس ریڈورلڈ کے پہلے فاتح ایران کے عامر سرزکوش تھے۔
چیمپئن شپ میں پاکستان کی جانب سے بابر مسیح اور حارث طاہر نے شرکت کی۔ بابر نے کوارٹر فائنل میں حارث طاہر کو شکست دیکر سیمی فائنل اور پھر فائنل میں جگہ بنائی۔
بابر مسیح پہلے پاکستانی ہیں جنہیں فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔
قطر میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے فائنل میں پنکج ایدڈوانی کھیل کے آغاز سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7-5 کی کامیابی حاصل کرکے چیمپئن شپ جیت لی۔