• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولنگر: نجی اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے جڑواں بچے جاں بحق

بہاولنگر کے علاقے چشتیاں کے نجی اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے جڑواں بچے جاں بحق ہوگئے۔ 

بچوں کی والدہ نے الزام عائد کیا کہ سوا ماہ کے بچوں کو بخار تھا، غلط انجکشن لگانے سے دونوں کی اموات ہوئیں۔

بچوں کے والدین نے اسپتال کے عملے اور ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

دوسری جانب متعلقہ اسپتال کی انتظامیہ نے اس معاملے پر موقف دینے سے انکار کردیا۔ 

تازہ ترین