• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویکسین لگوائیں یا پابندیوں کے لیے تیار ہوجائیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسی نیشن نہ کروانے والے یکم اکتوبر سے اندرون ملک اور بیرون ممالک ہوائی سفر نہیں کر سکیں گے، شادی کی تقریبات اور شاپنگ مالز میں بھی نہیں جا سکیں گے۔

این سی او سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق یکم اکتوبر سے مکمل ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کو ڈائننگ ان اور ڈائننگ آؤٹ اور کسی ہوٹل یا گیسٹ ہاؤس میں رہائش کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ اساتذہ اور ٹرانسپورٹ اسٹاف بھی مکمل ویکسی نیشن کے بعد ہی اپنا کام جاری رکھ سکیں گے۔

تازہ ترین