• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس، مراد علی شاہ پر فرد جرم 7 اکتوبر کو عائد کی جائیگی

اسلام آباد (اے پی پی)احتساب عدالت کے جج سیداصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وغیرہ کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں فردجرم کارروائی کیلئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو طلب کر لیا گیا۔ عدالت نے نوری آباد پلانٹ کے غیر قانونی ٹھیکوں اور منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، عبدالغنی مجید، خورشید انور جمالی سمیت 17 ملزمان کو7اکتوبر کو عدالت پیش ہونے کی ہدایت کردی۔واضح رہے کہ نیب نے مراد علی شاہ کیخلاف ایک لاکھ صفحات اور 66 والیمز پر مشتمل ریفرنس دائر کر رکھا ہے،مراد علی شاہ سمیت تمام ملزمان پر آئندہ سماعت 7 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائیگی۔

تازہ ترین