کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں اضافے کے بعد سرمائے کےانخلاء سے مندی کی بڑی لہر آ گئی،کے ایس ای100انڈیکس 519 پوائنٹس کم ہو گیا ،76.68 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی ،سرمایہ کاری مالیت 96ارب 17کروڑ 17 لاکھ روپے کم ہو گئی تاہم فروخت بڑھنے سے کاروباری حجم 67.35 فیصد زیادہ رہا۔