• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کی 35کروڑ 37لاکھ کی ریکوری

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے مختلف شعبوں نے نئے مالی سال 2021-22 کے پہلے 3 ماہ یکم جولائی سے 20 ستمبر تک مجموعی طور پر 35کروڑ 37لاکھ 49ہزار روپے کی ریکارڈ ریکوری حاصل کر لی۔ ایگزیکٹو آفیسر محمد عمر فاروق علی کی ہدایت پر کینٹ بورڈ نے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 19کروڑ 83لاکھ 21ہزار، واٹر چارجز 6کروڑ 36لاکھ، کنزرونسی چارجز 2کروڑ 48لاکھ 71ہزار، ٹی آئی پی ٹیکس سے 6کروڑ 5لاکھ، ٹریڈ لائسنس 39لاکھ 34ہزار اور پروفیشنل ٹیکس 19لاکھ 98ہزار روپے کی وصولی کر لی ہے اور کینٹ بورڈ کی فوڈ برانچ نے اب تک 455فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا جبکہ مختلف جرمانوں کی مد میں 5لاکھ 25ہزار وصولی کی ہے۔ اسی طرح شعبہ انسداد تجاوزات نے بھی مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے 126ٹرک سامان ضبط کیا۔ ادھر وزیراعظم سٹیزن پورٹل کے ذریعے صفائی، پانی اور بجلی سے متعلق ملنے والی 1198شکایات میں سے 1089اور عوامی سہولیاتی مرکز سی بی کیئر کو ملنے والی2313 شکایات میں سے 1532کا ازالہ کیا گیا ہے۔ سی بی کیئر سنٹر سے 1467پیدائش جبکہ 618وفات کے سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے۔ ترجمان کے مطابق سٹیشن کمانڈر راولپنڈی اور کنٹونمنٹ ایگزیکٹو افسر نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے مال روڈ پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لئے سگنل کے نظام کو اپ گریڈ کرنے کے لئے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو خصوصی ٹاسک دے دیا ہے جس پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین