• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ندیم بابر اور تابش گوہر کی لوٹ مار کا عمران خان سے حساب لیا جائیگا ، فیصل کنڈی

لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ندیم بابر اور تابش گوہر کا مستعفی ہونا اس سوال کا جواب چاہتا ہے کہ لوٹ مار کا حساب کون دے گا؟ ایل این جی میں قومی خزانے کو سیکڑوں ارب روپےنقصان کا حساب کون دے گا؟ حساب عمران خان سے ہی لیا جائے گا۔ عمران خان نے معیشت اور صنعت سے وابستہ ہر وزارت میں اپنے مالی سہولت کار بھرتی کئے ہوئے ہیں جو عوام کی جیبوں پر ڈاکے پہ ڈاکے ڈال رہے ہیں۔ عمران خان کنٹینر پر کھڑے ہو کر لوگوں کو حوالہ ہنڈی پر اکساتے تھے ۔ اب پتہ چلا کہ عمران خان نے چوری کا پیسہ ٹھکانے لگانے کے لئے حوالہ ہنڈی کا راستہ اختیار کیا ہے۔
لاہور سے مزید