• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی محتسب کی ہدایت پر پی ایچ ای کے ملازم کو جی پی فنڈ کی ادائیگی

کوئٹہ (خ ن)صوبائی محتسب بلو چستان نذر محمد بلو چ کی ہدایت پر محکمہ پی ایچ ای موسیٰ خیل کے (ر)پلمبر عالے کو جی پی فنڈ کی ادائیگی کر دی گئی ۔واضح رہے کہ محکمہ پی ایچ ای کے عالے نے اپیل کی تھی کہ وہ 2015میں ریٹائرڈہوئے مگر تاحال ان کو جی پی فنڈ کی ادائیگی نہیں کی گئی جس پر ڈائریکٹر انوسٹی گیشن عبدالمنان اچکزئی نے محکمہ پی ایچ ای اور اکاوئنٹنٹ جنرل کے حکام سے جی پی فنڈ کٹوتی سے متعلق کاغذات اور ریکارڈ طلب کرکے صوبائی محتسب کو پیش کئے جس پر صوبائی محتسب نے جی پی فنڈ کی ادائیگی کی ہدایت کی اور متعلقہ حکام نے بھی اس سلسلے میں تعاون کرتے ہوئے شکایت کنندہ کے اکائونٹ میں جی پی فنڈ کی رقم مبلغ 53000روپے جمع کرواکر شکایت کا ازالہ کردیا بعدازاں درخواست گزار نے صوبائی محتسب بلو چستان اور افسران کا شکریہ ادا کیا ۔
کوئٹہ سے مزید