• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے معروف موسیقار روحیل حیات پشاور زلمی فیملی کا حصہ بن گئے ہیں۔

پشاور زلمی کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے  انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اب ڈومیسٹک سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا وقت آگیا ہے۔

دوسری جانب پشاور زلمی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق روحیل حیات پی ایس ایل 7 کیلئے زلمی کے نئے ترانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

روحیل حیات پاکستان میوزک انڈسٹری کا ایک  بڑا نام ہیں  جو پاکستان میوزک انڈسٹری میں نئے رجحانات ، پاپ میوزک ، میوزک فیوژن اور پاکستان کے معروف میوزک پروگرام کوک اسٹوڈیو کے ذریعے پوری دنیا کے شائقین موسیقی کی توجہ کا مرکز رہے ہیں۔

تازہ ترین