• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان پارلیمنٹ کی 7 خواتین ارکان کی یونان آمد، امریکا منتقلی تک یونان میں رکھا جائے گا

افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد 7 افغان خواتین رکن پارلیمنٹ ملک چھوڑ کر یونان پہنچ گئیں۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق جارجیا کے راستے افغان خواتین ارکان پارلیمنٹ اہلخانہ کے ہمراہ ایتھنز پہنچیں۔

یونانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا میں آباد کاری کا طریقہ کار مکمل ہونے تک افغان خواتین کو یونان میں رکھا جائے گا۔ 

یونانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے انخلا کرنے والی خواتین رکن پارلیمنٹ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ 

خبر ایجنسی نے یونانی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ افغان خواتین کو امریکی این جی او کی مدد سے افغانستان سے نکالا گیا ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید