• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی معمر ترین ہم شکل جاپانی جڑواں بہنوں کا نام گینیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل

جاپان کی 107 سالہ دو بہنیں دنیا کی معمر ترین ہم شکل جڑواں بہنیں بن گئی ہیں۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز نے اس حوالے سے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیچ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں دنیا کی معمرترین ہم شکل جڑواں بہنیں نظر آرہی ہیں۔

گینیز کی جانب سے ریکارڈ پر مبنی پوسٹ شیئر کیے جانے کے بعد انٹرنیٹ صارفین ان دونوں بہنوں کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

اگر آپ بھی اس پوسٹ کو دیکھیں گے تو حیران رہ جائیں گے۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز نے اپنی پوسٹ میں دونوں بہنوں اومینو سومی یاما اور کومے کوڈوما کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ تصدیق شدہ امر ہے کہ یہ اس وقت دونوں دنیا کی معمر ترین ہم شکل جڑواں بہنیں ہیں۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز نے مزید کہا کہ ان دونوں بہنوں کی عمریں یکم ستمبر کو 107 برس اور 300 دن ہوگئی ہے۔ 

ان کے بارے میں مزید اطلاعات کے مطابق یہ دونوں اپنی جوانی میں تو الگ رہیں لیکن 70 برس کی عمر کے بعد سے انھوں نے زیادہ تر وقت اکٹھے گزارنا شروع کیا۔

تازہ ترین