• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل سے سفارت کاروں کے محفوظ انخلا میں پاکستان کا بڑا کردار ہے، شاہ محمود


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان سے مختلف ممالک کے  سفارتکاروں اور دیگر حکام کے محفوظ انخلا کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان نے بھرپور معاونت فراہم کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل سے ملاقات کی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پورے خطے کے لیے ضروری ہے۔ عالمی برادری کو افغانستان کی معاونت جاری رکھنا ہوگی۔

شاہ محمود قریشی  نے خارجہ امور کے سربراہ کو افغانستان سے سفارت کاروں اور دیگر حکام کے محفوظ انخلا کو یقینی بنانے میں پاکستان کے کردار سے بھی اگاہ کیا۔

تازہ ترین