• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر ڈیفنس سسٹم، دشمن کی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف

دشمن کی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف


اسلام آباد (نمائندہ جنگ )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایئر ڈیفنس بارڈ رپر دشمن کی ہرمہم جوئی کا جواب دینے کیلئے ‏تیار ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے انٹیگریٹڈ ایئرڈیفنس بیٹل مینجمنٹ سینٹر کا افتتاح کر دیا، ایئرڈیفنس کی مہارتوں اور آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان بھی کیا۔ 

اس موقع پرکمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان خان نے ایئر ڈیفنس بیٹل مینجمنٹ اور سینٹر کے امور سےمتعلق بریفنگ دی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی ایئرڈیفنس جدیدترین ویپن سسٹم سےلیس ہے، سینٹرایئرڈیفنس ‏سےمتعلق مختلف امور،کمانڈکومربوط بنائےگا، سمولیٹرکمپلیکس میں جدیدترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

آرمی چیف نے آرمی ایئرڈیفنس کی کارکردگی اور کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ چندسالوں میں آرمی ایئرڈیفنس ‏نے نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کیا، ایئرڈیفنس بارڈرپردشمن کی ہرمہم جوئی کاجواب دینےکیلئےتیارہے۔

آرمی چیف نے ایئرڈیفنس کی مہارتوں اور آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ چیلنجز سے بہترطور پر نمٹنےکیلئےمربوط تعاون ضروری ہے مستقبل کےجنگی چیلنجز سے نمٹنےکیلئےآپسی ربط کو مستحکم کرنا ‏ہو گا۔

تازہ ترین