• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منجمد اثاثے کھولنے سے افغانستان کو انسانی بحران سے نکالنے میں مدد ملے گی، شاہ محمود

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانوں کے منجمد اثاثوں کو کھولنے سے افغانستان کو انسانی بحران سے نکالنے میں مدد ملے گی،ذمہ دارانہ طرز عمل طالبان کے اپنے مفاد میں ہے، غیرملکی افواج انخلا کا فیصلہ درست،بھارت نے پاکستان کیخلاف افغان سرزمین کو استعمال کیا،انسانی حقوق کی پاسداری میں امتیازنہیں ہوناچاہیے،ہندوستان پاکستان میں عدم استحکام چاہتا ہے، ا س نے ہمارے خلاف افغان سرزمین کو استعمال کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بدھ کو نیویارک میں جاری اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس کے موقع پر فارن پریس ایسوسی ایشن کے ساتھ ورچوئل ملاقات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا افغانستان میں طالبان قیادت وسعت پذیر ہو رہی ہے اس میں افغانستان کی دیگر قومیتوں کو بھی شامل کیا جا رہا ہے ،اہداف کے حصول کے بعد افغانستان سے غیرملکی افواج کا انخلا درست فیصلہ تھا۔

تازہ ترین