• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم بانیان پاکستان کی نسل، سندھ میں مہاجر صوبہ مشکل نہیں ، عامر خان

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نےکہاکہ 2؍ اکتوبر کو حیدر آباد حقوق ریلی اپنے جائز حق کےلئے اعلان جہاد ہوگی اور یہ جہاد سندھ پر قابض متعصب و نسل پرست حکمرانوں کے خاتمہ تک جاری رہے گا، ہم بانیان پاکستان کی نسل ہیں جو ہندوستان تقسیم کرکے پاکستان حاصل کرسکتے ہیں تو سندھ میں مہاجر صوبہ حاصل کرنا ہمارے لئے مشکل نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم (پاکستان) حیدرآباد ڈسڑکٹ کے زیر اہتمام جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل‘ رکن رابطہ کمیٹی مسعود محمود‘ سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج سلیم رازق‘ ایم کیو ایم حیدرآباد کے آرگنائزر ظفر احمد صدیقی و اراکین حق پرست ارکان اسمبلی راشد خلجی‘ ندیم صدیقی اور ناصر حسین قریشی سمیت حیدر آباد کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تازہ ترین