ایکواڈور کے خطرناک جرائم پیشہ گروہ ’لوس لوبوس‘ کا سربراہ میکسیکو سٹی ایئر پورٹ سے گرفتار
ایکواڈور کے جرائم پیشہ گروہ لوس لوبوس کے سربراہ اینجل ایسٹیبن ایگیلار کو میکسیکو سٹی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے گرفتار کر لیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ ملزم جعلی شناخت کے ذریعے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔