• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیلنجز سے نمٹنے کیلئے طلبہ کو رہنمائی کی ضرورت ہے، ڈی جی وفاقی نظامت تعلیمات

اسلام آباد( وقائع نگار)وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام جماعت پنجم،ہشتم کے طلباء و طالبات میں کیش ایوارڈ تقسیم کی تقریب اسلام آباد ماڈل کالج ایف سیون فور میں منعقد کی گئی۔اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف سیون فور نے مجموعی طور پر آٹھ پوزیشنیں حاصل کیں۔جماعت پنجم کی طالبہ مشعل زینب،آٹھویں کے امام بخش نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات ڈاکٹر اکرام علی ملک نے کہا کہ طلباء میں موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کا جذبہ ہے۔
تازہ ترین