• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: ہزاروں کشمیری گرفتار، درجنوں گھر مسمار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع سری نگر میں 63 مقامات پر چھاپے مارے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے حریت رہنماؤں، انسانی حقوق کے محافظوں کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے۔

رپورٹ کے مطابق اب تک ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار اور درجنوں گھروں کو مسمار کیا جا چُکا ہے۔

اس حوالے سے مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوں کو بھی ہراساں کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید