سیف علی خان نے ہر پلیٹ فارم کو عزت دینے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیمرے کے سامنے ہونا ایک اعزاز ہے۔
سیف علی خان 2025ء کے آغاز سے خبروں کی زد میں ہیں، ان کی بندرا میں واقع رہائشگاہ پر حملے کے بعد مداح ان کی صحت یابی پر خوش ہیں۔
انہوں نے 25 اپریل 2025ء کو اپنی نئی او ٹی ٹی فلم جیول تھیف - دی ہیسٹ بیگنس نیٹ فلکس پر ریلیز کی، جس میں وہ جائےدیپ آہلاوت، کنال کپور اور نکتہ دتہ کے ساتھ نظر آئے۔
حال ہی میں اپنے آنے والے منصوبے کی تشہیر کے دوران سیف نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ وہ ہر پلیٹ فارم کی عزت کرتے ہیں اور کبھی بھی فرق نہیں کرتے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہی ذہنیت انہیں اداکار کے طور پر مزید بہتر ہونے میں مدد دے رہی ہے۔
سیف نے کہا ایک یا دو لوگ تھے جنہوں نے میرے منیجر سے پوچھا کہ کیا میں اب ٹی وی کر رہا ہوں؟ یہ ایک شاندار میڈیا ہے، مگر میں نہیں سمجھتا کہ نیٹ فلکس کی سیریز ٹی وی جیسی ہوتی ہے، دونوں میں فرق ہے، کیمرے کے سامنے ہونا ایک اعزاز ہے، اتنا زیادہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک اعزاز ہے، آپ کو عظیم بننا ہے اور ہر کام میں بہترین کوشش کرنی ہے، اس کے علاوہ جو بھی پلیٹ فارم ہے، اس کی عزت کرنی ہے، بہت ساری شاندار چیزیں موجود ہیں اور بہت سارے شاندار اداکار زبردست کام کر رہے ہیں، اب میں بڑی فلموں اور چھوٹی فلموں میں فرق نہیں کرتا یہ صرف ایک موقع ہے اور اس میں 100 فیصد وابستگی ہونی چاہیے۔